کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ‘آزادی تک جدوجہد کرینگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ٹوبہ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جو ہاسنگ کالونی سے شروع ہوئی اور شہباز چوک ٹوبہ پہنچی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما بشیر احمد خاکی نے شرکا سے گفتگو کی انہوں نے کہا بھارت کی مسلح افواج اور ریاستی دہشت گردی نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، بھارتی افواج کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں، اجتماعی قبریں اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ اقوام عالم اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔جنرل سکریٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ٹوبہ میاں سہیل احمد نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے ساتھ یکجیتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شااللہ بہت جلد کشمیر کے نظارے دیکھیں گے ان شااللہ بہت جلد ازاد ہو گا اس موقع پر عبد المجید سالک صوبائی صدر ملی لیبر فیڈریشن صوبہ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ پہلے دن سے کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں