پولیس افسران و اہلکاروں کی ترقیاں

لاہور (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملتان ریجن کے ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کے 50 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 10 اے ایس آئی کو سب انسپکٹرز، 20 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز اور 20 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اجلاس میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، ڈی پی او خانیوال، ڈی پی او وہاڑی اور ڈی پی او لودھراں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ہدایت کہ کہ مزید دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کریں۔ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں