زمنیدار کے ملازم کو باندھ کر تشدد،فائرنگ،20افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مویشی چوری کرنے آنیوالے مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر زمیندار کے ملازم کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلا دیا ،تھانہ صدر پولیس نے سعود وڑائچ سمیت20افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی، تفصیل کیمطابق تھانہ صدر کے علاقہ 232 ر۔ب کے رہائشی زمیندار ناصر علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ سعود وڑائچ وغیرہ 20کس مسلح افراد اسکی حویلی میں داخل ہوئے اور مویشی کھول کر جانے لگے تو اسکے ملازم اشتیاق عرف کالا نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسکو باندھ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا چیخ و پکار پر جب وہ حویلی پہنچا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف ہراس پھیللا دیا اور زمیندار نے چھپ کر جان بچائی جس پر تھانہ صدر پولیس نے زمیندار ناصر علی کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں