اتھرے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر محنت کش کو گولیاں مار کر مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جھمرہ روڈ پر بھائی والا پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر محنت کش کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا’پولیس نے نعش تحویل میںلیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی،بتایا جاتا ہے کہ 202ر۔ب ملک ٹائون کا رہائشی مرزا خالدمحمود والد مرزا عبدالخالق کشمیر پل کے قریب فیکٹری میںکام کرتاتھا گذشتہ شب ڈیوٹی سے فارغ ہوکر ساتھیوں کے ہمراہ گھر آرہا تھا کہ ساتھیوں نے بھائی والا پھاٹک کے قریب چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تو اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لوٹ مار کرے دوران مزاحمت کرنے پر سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار کر جھمرہ روڈ پر پھاٹک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے’سڑک پر پڑی نعش دیکھ کر راہگیر وں نے پولیس کو اطلاع کی تو چک جھمرہ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں