ٹوبہ ٹیک سنگھ کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنادیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ون ٹائم کلین اپ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی یہ مہم شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں تاکہ عوام کو ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کے اس مشن میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور شہر کو گندگی سے پاک رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس حوالے سے سی او مونسپل کمیٹی گوجرہ توصیف الرحمان نے شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا اور اپنی موجودگی میں خوبصورت پودے ،درخت لگوائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں