کمشنر سرگودھا کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگ کے جاری مختلف پراجیکٹس پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے سائیٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے رسالہ نمبر 5 پر زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کے تعمیراتی کام ، رفتار اور معیار کو چیک کیا اور پنجاب حکومت کے اس کسان دوست منصوبے کی مقررہ مدت میں تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سٹینڈرڈز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے رولر ہیلتھ سینٹر للیانی کی ری ویمپنگ کا بھی موقع پر جائزہ لیا۔ انہوں نے آر ایچ سی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صفائی پر خاص توجہ دینے کے علاوہ فائر فائٹنگ آلات کو فنکشن حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں 45 طبی مراکز کی ری ویمپنگ جاری ہے جن میں 7 آر ایچ سی اور 38 بی ایچ یوز شامل ہیں۔ 20 طبی مراکز کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے جو رواں ماہ کے آخر تک محکمہ صحت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ دیگر تمام طبی مراکز کی ری ویمپنگ 30 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے 33 پھاٹک سے کوٹمومن ، قینچی موڑ سے اسلام پورہ پھاٹک، کوٹمومن سے بھلوال کے علاوہ 36 چک سے 33 پھاٹک تک زیر تعمیر سڑکوں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں