پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں نے اپنے4سال اقتدار میں کچھ نہیں کیاصرف سازشیں اورنوجوان نسل کوگمراہ کیا۔8فروری کویوم سیاہ اور ہرحلقے میں احتجاج کے دعویداروں کوچلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہئے پنجاب سے 100بندہ بھی با ہر نہیں نکلاجبکہ کسی ایک حلقہ میں بھی کوئی اجتماع نہیں ہواجس سے واضح ہوگیا ہے کہ گمراہ ہونے والے نوجوان بھی راہ راست پرآگئے ہیں جبکہ عام لوگ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکرردگی سے مطمئن ہوچکے ہیں۔مہنگائی بھی کنٹرول میں اوردھی رانی پروگرام،اپنی چھت اپناگھر،طلبا کے لئے سکالرشپ لیپ ٹاپ،رمضان پیکج سمیت درجنوں منصوبوں سے عوام خوشحال ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا، نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی اپنے دور میں بھی اس نے ملکی ترقی کا راستہ روکا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اناڑی نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی معاملات ایک ٹیبل پربیٹھ کرحل کئے جاسکتے ہیں۔محب وطن جمہوریت اورقانون کی بالادستی پریقین رکھنے والے سیاستدان توڑپھوڑاورتصادم کاراستہ اختیارنہیں کرتے۔مولانا فضل الرحمن ایک محب وطن سیاستدان ہیں انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم سمیت کئی معاملات حکومت کے ساتھ بیٹھ کرحل کئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت معاشی استحکام کی ضرورت ہے جس میں حکومت کامیاب ہوچکی ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پہلے ڈیڑھ سال اوراب ایک سال میں معیشت کومستحکم کیاہے اب ملک میں مہنگائی کاکوئی مسئلہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں