پولیس ریڈ میں شہری کی ہلاکت،ورثاء کا احتجاج،ڈی پی او کا نوٹس

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پولیس ریڈ میں شہری کی ہلاکت ‘ورثا کا احتجاج ڈی پی او کا نوٹس ایس ایس پی انویسٹیگیشن موقع پر 5 پولیس ملازمین سمیت 3 افراد پر قتل کا مقدمہ’ گزشتہ روز نواحی گاں باہو ساڑھو کے رہائشی محمد اشتیاق عرف شاکا کے خلاف پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کی کاروائی میں تشدد سے ہلاکت کے بعد ورثا کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا تھا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او بہاول نگر کامران اصغر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس ہی انویسٹیگیشن جمشید علی شاہ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایات جاری کیں ایس ایس پی انویسٹیگیشن جمشید علی شاہ نے موقع پر پہنچ کر رات گئے تک مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کیا پولیس کاروائی میں ہلاک ہونے والے محمد اشتیاق عرف شاکا کا ڈی ایچ کیو میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد مقتول کے بھائی کی درخواست پر 5 پولیس ملازمین زمان ضیا سب انسپکٹر سلیم طاہر اے ایس آئی محمد عظیم کانسٹیبل سیکورٹی برانچ علی رضا کانسٹیبل محمد شہباز کانسٹیبل سمیت عامر،طارق،علی کے خلاف مقدمہ نمبر 42/25 بجرم 302,109 کا اندراج کیا گیا وقوعہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج کو کلوز ٹو لائن کر کے ماجد اقبال کو ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج تعینات کر دیا گیا پولیس ترجمان بہاول نگر کے مطابق ڈی پی او بہاول نگر کامران اصغر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں وقوعہ میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین اور دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے مقدمہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں