سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سی او ضلع کونسل اسد ہریا کی قیادت میں بھاگٹانوالہ کے بازاروں و دیگر ملحقہ آبادیوں کے مختلف مقامات سے عارضی وپختہ تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔ٹیموں نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور مین بازار سمیت مختلف علاقوں میں موقع سے پختہ تعمیرات کو مسمار جبکہ عارضی سامان ضبط کرایا۔علاوہ ازیں فٹ پاتھ کو بھی پیدل چلنے والوں کے لئے کلیئر کرالیاگیا۔ سی او ضلع کونسل اسد ہریا نے خبردار کیا کہ دکاندار بازاروں وشاہرات پر قائم تجاوزات کو ازخود ہٹالیں بصورت دیگر نہ صرف تجاوز شدہ سامان ضبط کرے گی بلکہ قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں