عوام باہر نہ نکلنے پرPTIکو جلسہ صوابی میں کرنا پڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر سے عوام کے باہرنہ نکلنے پرپی ٹی آئی کو یوم سیاہ کادعوی کرکے صوابی میں جلسہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ سرکاری مشینری اورقومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودجلسہ ناکام رہا۔اس سے بڑاجلسہ میاں نوازشریف کاایک ورکربھی کرسکتاہے۔ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے ا رکان متفق اورمتحدنہیں کچھ ڈرتے اورکچھ مریخ کے مطابق چلتے ہیں -ان کی پارلیمان میں موجودگی سے واضح ہے کہ وہ انتخابات تسلیم کرچکے ہیں اور اضافے کے ساتھ تنخواہیں بھی وصول کررہے ہیں بعض نے تو5لاکھ 19ہزارتنخواہ کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ بھی اداکیاہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاعوامی خدمت اور پوری طرح متحرکہ ہونے سے پنجاب میں مکمل ہولڈہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم لاپتہ ہوچکی ہے اس لئے پنجاب سے لوگ باہرنہیں نکلے -انہوں نے کہاکہ ماضی میں تنخواہوں سمیت استعفے واپس لینے والے پی ٹی آئی کے ارکان اب بھی استعفے نہیں دیں گے پرانی تنکواہ پرکام بھی کریں گے اور حکومت کی5سالہ مدت تک انتظاربھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن جمہوریت اورقانون پر عمل کرنے والے سیاستدان ہیں امید ہے ان کی فورس پی ٹی آئی کے کسی جلائو گھیرا ئو کے لئے حصہ نہیں بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں