شہزادہ علی اکبر کا یوم ولادت آج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیدنا حضرت امام حسین کے فرزند شہزادہ علی اکبر کا یوم ولادت 10فروری بمطابق11شعبان المعظم پیر کو عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ،اس سلسلے میں چاروں صوبوں،آزا دکشمیر،گلگت و بلتستان ،فیصل آبادسمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں جشن ولادت کی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔حضرت علی اکبر11شعبان المعظم 33ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے ،آپ نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین کے فرزند اور شیر خداحضرت علی کرم اللہ وجہہ کے پوتے تھے۔ آپ کا لقب اکبر اور کنیت ابوالحسن ہے۔شہزادہ علی اکبر دس محرم یوم عاشور61ہجری کوکربلا کے میدان میں شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے شہید ہوئے ،آپ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین کے قبر مطہر کے ساتھ مدفون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں