رمضان پیکج کیلئے مستحقین کی رجسٹریشن جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ نے چھٹی کے روز پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن کے جاری عمل کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے دفاتر میں آئے ہوئے افراد سے گفتگو بھی کی اور رجسٹریشن ہونے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی مستحق رجسٹریشن کے بغیر نہیں رہنا چاہیے اور15 فروری تک سو فیصد رجسٹریشن مکمل کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں