سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جڑانوالہ آمد

جڑانوالہ (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جڑانوالہ آمد پر سینیٹر طلال چوہدری کے ہمراہ چک نمبر 107گ ب میں جاری ترقیاتی کاموں کارپٹ سڑک سولنگ نالیوں بچوں کے کھیلنے کیلئے منی سٹیڈیم اور پارک کا جائزہ لیا۔ سردار ایاز صادق سیپکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیہات کی بہتری کیلئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی موثر پالیسوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دہی رانی پروگرام رمضان پیکج کاروبار کیلئے بلا سود قرضوں کا اجرا کسان کارڈ کا اجرا جیسے تاریخی منصوبے عوام دوست پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کرکے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں