میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ میں سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ میں وزیراعلی پنجاب ہونہار سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل مہمان خصوصی تھے۔پرنسپل پروفیسر خالد حسن ودیگر شریک تھے۔سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو مزید نمایاں کرنے کے لئے ہونہار سپورٹس گالا وزیراعلی پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام ہے جس سے نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے مواقع میسر آئے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آرہی ہیں۔انہوں نے طالب علموں کے مطالبہ پر کالج کے سامنے روڈ کراسنگ کے لئے پیڈسٹرین بنوانے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔پرنسپل ادارہ نے ہونہار سپورٹس گالا کے انعقاد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے شریک ٹیموں اور کھیلوں کے مقابلوں کی تفصیلات بتائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں