شب برأت پر آتش بازی اور پٹاخے چلانا شیطانی کھیل ہے

صفدرآباد(نامہ نگار)میاںاللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی نے کہا ہے کہ شب برات پر آتش بازی اور پٹاخے چلانا شیطانی کھیل ہے ،لوگ اپنے بچوں کو ان حرکات سے باز رکھیں ۔اسلام میںاس کاکوئی ثبوت نہیں ملتا اور یہ کام غیر اسلامی قوتوں کے لئے مسرت کا باعث بنتا ہے۔حکومت کی طرف سے ویسے بھی پٹاخے چلانے پر پابندی ہے اس لئے کوئی غیر اسلامی اور غیر قانونی کام نہ کئے جائیں ۔علامئے کرام مساجد میں آنے والے نمازیوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائیں اور لوگوں کو اس رات کی فضیلت قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں تا کہ معاشرہ ان کاموں سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں