چک نمبر298ج۔ب کے کھیتوں سے نوجوان کی نعش برآمد

گوجرہ ( نامہ نگار ) نوا حی گائو ں میں کھیتو ں سے نو جوا ن کی نعش برآ مد ۔ معلو م ہوا ہے کہ تھا نہ سٹی گوجرہ کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 298 ج ب میں کھتیو ں میں ایک شخص کی نعش پڑی ہو ئی ہے جس نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے جس پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کر دی جہا ں پر اسکی شنا خت 38 سا لہ یا سر اقبا ل سے ہو ئی ہے جس نے مبینہ طور پر پستو ل سے فا ئر مار کر خود کشی کی ہے پو لیس مصروف تفتیش ہے واضح رہے کہ یاسر اقبال جلا ل ٹائو ن کے تاجر انور خا ن کے پاس ملازمت کرتا تھا تین روز قبل اپنے ساتھ محمد شاہد کے ہمراہ 15 لا کھ 90 ہزار روپے کی رقم جمع کروانے کیلئے بنک جارہا تھا کہ دونو ں نے مالک کو فون کیا کہ ان سے دو نامعلو م ڈاکو ئو ں نے رقم چھین لی ہے جس کی تفتیش تھا نہ سٹی پولیس کر رہی تھی اور پو لیس کو شبہ تھا کہ دونو ں نے ملی بھگت سے ڈکیتی کا ڈرا مہ رچا یا ہے پو لیس نے پو سٹ مارٹم کروا نے کے بعد نعش ورثا کے حوا لے کردی ہے ۔ اور مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں