فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال اور جنرل سیکرٹری رانا عمران نے ملک پور میں نوتعمیر شدہ کبڈی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔انہوں نے سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے انتظامات، گرائونڈ کی سطح سمیت دیگر انتظامات دیکھے۔فقیر حسین ڈوگر نے کہا کہ شائقین کبڈی کو معیاری کبڈی دیکھنے کو ملے گی اور کبڈی کپ کے تمام تر انتظامات ہرلحاظ سے مکمل ہیں۔




