اے سی کی ہدایت پر کمالیہ میں تاریخی مقامات کو خوبصورت بنایا جارہا ہے

کمالیہ( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اندرون شہر میں بھی تاریخی مقامات کو خوبصورت بنانے کا سلسلہ جاری، صدر بازار میں بوسیدہ گھنٹہ گھر کی تزین و آرائش کا کام مکمل کرکے برقیات قمقموں سے روشن کردیا گیا ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کو خوبصورت بنانے کے لیے سب کو مل کر اپنے اپنے حصے کا رول ادا کرنا ہوگا۔اینٹی انکروچمنٹ مہم کا مقصدر عوام کا نقصان کرنا نہیں بلکہ شہر کو عوام الناس کی آمدورفت اور خریدار ی کے لیے کشادہ اور خوبصورت بناناہے ۔ناجائز تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں