فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی114کے امیر ڈاکٹر بشیراحمدصدیقی،جنرل سیکرٹری غلام مصطفی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی اپنی قراردادوں کو نافذ کرنے میں ناکامی نے بھارت کی ہٹ دھرمی کے ساتھ جنوبی ایشیا کے عدم استحکام میں براہ راست کردار ادا کیا ہے، جس سے بار بار فوجی تنازعات جنم لیتے رہے ہیں۔ اس دوران میں لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔ شہری زندگی کے بنیادی ڈھانچے اور انسانی جانوں کے حوالے سے ہونے والا یہ نقصان ناقابل حساب ہے۔ ان حالات میں یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی فلسطین کی طرح بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔




