سعودیہ سمیت6ممالک سے مزید 100پاکستانی بے دخل

اسلام آباد(بیوروچیف)سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔سعودیہ سے ملک بدر ہونے والے افراد میں سے17 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قواعد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1، عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7، امارات میں دستاویزات نہ ہونے پر 1، جیل سے رہا کر کے 9 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں