ٹیکسٹائل ملز میں سلنڈر پھٹنے سے4افراد جھلس گئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) رانا ٹیکسٹائل ملز میں سلنڈر پھٹنے سے 4ورکرز جھلس گئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کی حدود اصغر ٹول پلازہ کے قریب واقع رانا ٹیکسٹائل ملز میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جسکی زد میں آ کر 4ورکرز منیب ولد عباس ساکن 90ر-ب،عاشق حسین ساکن شاہکوٹ،ابوبکر ساکن شورکوٹ،ارسلان ساکن ٹوبہ جھلس گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جھلسنے والے ورکرز کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فیصل آباد ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں