ڈاکے،چوریاں عام،82وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 82 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر محمد علیم سے 2لاکھ 23ہزار روپے’ فون’ قیمتی دستاویزات’ ربانی کالونی کے غلام دستگیر سے نقدی’ فون’ 275 ج ب کے ریاست علی سے موٹرسائیکل’ 250 رب کے علی رضا سے 23ہزار روپے’ فون’ سہگل سٹی کے اسد شبیر کا گھر لوٹ لیا’ 232 رب کی فتح بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ منصور ملنگی روڈ پر محمد عمر سے نقدی’ فون’ فوجی چوک کے قریب فیصل سے 40ہزار روپے’ فون’ 88 گ ب کے زعیم دانیال سے 10ہزار’ فون’ 262 رب کے فرخ نذیر سے نقدی’ فون’ گندھے کھوہ کے قریب شہزاد سے 28ہزار روپے’ الائیڈ ہسپتال کے قریب زریاب سے جھپٹا مار کر فون’ FIC ہسپتال کے قریب علی حسین سے 40ہزار روپے’ فون چھین لیا’ جی ٹی ایس چوک میں راشد سے جھپٹا مار کر فون’ علی ہائوسنگ کالونی کے جہانزیب سے 90ہزار روپے’ فون’ بائو والا میں علی زیب کی دکان لوٹ لی’ جمیل پارک کے مزمل سے 52ہزار روپے’ فون’ ڈی ٹائپ کالونی کے شاہد سے نقدی’ فون’ 217 رب کے شکیل سے 47ہزار روپے’ بلال چوک کے قریب ارسلان سے 30ہزار روپے’ مراد آباد کے محمد اکرم کی اہلیہ سے زیورات چھین کر لے گئے’ مدینہ آباد کے وارث علی سے 5ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ ٹوٹل پمپ کے جعفر سے موٹرسائیکل’ بچیانہ روڈ پر عابد حسین سے سوا لاکھ روپے’ ہائوسنگ کالونی کے ممتاز احمد سے نقدی’ فون’ 115 گ ب کے ساجد سے 38ہزار روپے’ فون’ 435 گ ب کے عارف علی کے ڈیرے کا صفایا کر دیا’ 39 گ ب کے حماد سے 60ہزار’ 32گ ب کے کاشف سے موٹرسائیکل’ 277 رب کے امین کی حویلی سے سولر پلیٹس’ 378 گ ب کے محمد خان سے 1لاکھ’ ڈی گرائونڈ کے وقاص سے جھپٹا مار کر فون’ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے عبداﷲ جاوید سے نقدی’ فون’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں زیارت علی اور اسکی اہلیہ کو لوٹ لیا’ مدینہ پارک کے بابر علی سے نقدی’ فون’ خالد آباد میں ذیشان کا گھر لوٹ لیا’ سنت سنگھ والا روڈ پر احتشام سے 25ہزار روپے’ فون’ مانانوالہ چوک کے قریب وقاص سے 8ہزار روپے’ 4 ج ب کے مقصود کی حویلی سے مویشی’ 7 ج ب کے عدیل سے 80ہزار’ طلائی انگوٹھی’ باوا چک کے قریب محمد سراج سے نقدی’ فون’ 191 رب کے عدنان نصیر سے 2لاکھ’ واپڈا سٹی کے قریب قاسم سے 90ہزار’ 420 گ ب کے غلام یٰسین سے موٹرسائیکل’ 420 گ ب کے الطاف سے 2لاکھ’ فون’ 421 گ ب کے آصف سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں روشن والا کے عطاء الرحمن’ ہری سنگھ سے افضل’ 203 رب کے محسن’ سدھار کے احسان اﷲ’ 275 رب کے عدنان’ نعمت کالونی کے آصف’ باغ جناح سے اویس’ الائیڈ ہسپتال سے مجاہد’ کمپنی باغ سے محمد یٰسین’ کچہری بازار سے الیاس’ ڈگلس پورہ کے معیز’ نڑوالا چوک سے کاشف’ گئوشالہ کے غضنفر علی’ نعمت آباد کے عاطف’ علی ٹائون کے قمر الزمان’ اعظم آباد کے مراد رشید’ 108 گ ب کے عالم شیر’ 39 گ ب کے عدنان’ 266 رب کے شہباز’ عطاء محمد’ 69 رب کے جعفر حسین’ کوہ نور پلازہ سے عدیل’ نگہبان پورہ کے مبشر’ ڈرائی پورٹ کے سجاد’ 106 ج ب کے بابر’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اقبال’ سٹی سمندری سے ارشد’ مریدوالہ کے مبارک علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں