انسداد تجاوزات سے متاثرہ بازاروں سے ملبہ اٹھانے کا کام شروع

جڑانوالہ (نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن” ایف ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں نے انسداد تجاوزات سے متاثرہ بازاروں سے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ جڑانوالہ کے ریل بازار،منڈی بازار،نیا بازار موچی بازار میں دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دکانوں کے آگے قائم تہہ بازاری کی 6/6فٹ جگہ پر قائم تجاوزات اپنی مدد آپ کے تحت ختم کر دی ہے انسداد تجاوزات سے متاثرہ بازاروں میں لگے ملبے کے ڈھیروں کیوجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں جبکہ شہریوں کو گزرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بازاروں کی تزئین و آرائش ازسرنو تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ رمضان المبارک سے قبل مذکورہ بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے ایف ڈبلیو ایم سی کمپنی کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ بازاروں میں لگے ملبے کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے جس پر ایف ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں نے متاثرہ بازاروں سے ملبہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل متاثرہ بازاروں میں تزئین و آرائش ازسرنو تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا اور مذکورہ بازاروں کو ماڈل بازار بنایا جائے گا جبکہ مذکورہ بازاروں میں گرین بیلٹ کیساتھ ساتھ جدید لائٹس لگائی جائیں گی اور کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔ تاجر برادری نے متاثرہ بازاروں سے ملبہ اٹھانے پر تحصیل انتظامیہ اور ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں