امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں

سمندری (بیورو چیف ) ٹرمپ کا بیان اسلام دشمنی ہے ، ملک فیصل ، ان خیا لات کا اظہار ملک فیصل شرف چیئر مین حاجی شرف دین فائو نڈیشن ،آڑھتی غلہ منڈی سمندری نے کیا انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم شہر یوں کو جلا وطن کر نے کی ناپاک سازش قابل قبول نہیں امر یکہ اور اسرائیل کے مظا لم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان امن کے خلاف گہری سازش ہے ٹرمپ کے اس زہریلے بیان کیخلاف پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مزاحمت کر نا ہو گی غزہ یں آج بھی جنگ بندی معا ہدے کے باوجود نہتے معصوم بچوں خواتین اور بوڑھوں پر بم برسائے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں