اسلام آباد(سپورٹس نیوز ) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں اسلام آباد بلز نے ٹمبر وولف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15ـ19پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رضوان الحق رضی تھے جبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی فائنل پر موجود تھے۔ 20ٹیموں پر مشتمل کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد بلز نے ٹمبر وولف کو سخت مقابلے کے بعد 15کے مقابلے میں 19پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے علی رضا نے دس جبکہ ٹمبر وولف کے علی حمزہ کاظمی نے سات پوائنٹس سکور کئے۔

شیئر کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ



