گھوکھوال سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی دوبارہ شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے واضح کیا ہے کہ سالانہ بندی کے بعد اب نہروں میں دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ ہفتہ سے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ برانچ کینال سارنگ والا کی سالانہ بندی کی وجہ سے ملت ٹائون واٹر ورکس کو پانی مہیا نہیں کیا جارہا تھا تاہم اب جھنگ برانچ کینال سارنگ والا میں پانی دوبارہ چھوڑ دیا گیا ہے جس سے بہت کم مقدار میں پانی ملت ٹائون واٹر ورکس تک پہنچ رہا ہے تاہم ٹینکوں میں پانی مکمل ہونے اورٹریٹمنٹ کے بعد آئندہ ہفتہ سے ملت ٹائون، نورالامین کالونی، گھوکھو وال، گھونہ غربی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے لئے کوشاں ہے تاہم سالانہ نہری بندی کی وجہ سے چند دن پانی کی فراہمی ممکن نہ تھی جس کے لئے متعلقہ علاقہ کے مکینوں کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں