بیرون ملک روزگار کا خواب ایک اور نوجوان کو موت کی وادی میں لے گیا

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) بیرون ملک جانے کا خواب اور سنہرا مستقبل بنانے کے لیے ساتھ افریقہ جانے والا چک429گ ب کا23 سالہ نوجوان مہتاب بارڈر کراس کرتے جان کی بازی ہارگیا بیرون ملک روزگار کا خواب،نوجوان کو موت کے منہ میں لے گیا۔تاندلیانوالہ کے علاقہ چک429گ ب کا23سالہ مہتاب ساتھ افریقہ جاتے بارڈ کے قریب لقمہ اجل بن گیا۔لواحقین کے مطابق مہتاب حسین 7فروری کو گھر سے بذریعہ سیالکوٹ دبئی ایئرپورٹ روانہ ہوا، ساتھ افریقی ایجنٹ نے مہتاب کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا،دبئی سیایتھوپیااور پھر زمبابوے ایئرپورٹ پہنچا۔6بج کر 20 منٹ پر آخری بار زمبابوے ایئرپورٹ سے رابطہ ہوا، زمبابوے سے بذریعہ خشکی ساتھ افریقہ داخل ہونا تھا،ساتھ افریقہ کے نجی ہسپتال سے مہتاب کی لاش اور پاسپورٹ کی تصاویر وائرل کی گئیں ہیں،والد کا کہنا تھا کہ مہتاب کا ساتھ افریقہ میں ایجنٹ سے رابطہ تھا،زمین ٹھیکہ پر دے کر اور جانور فروخت کرکے ایجنٹ کو 15 لاکھ روپے اداکیے،ایجنٹ کا نمبر بند ہے،کوئی رابطہ نہیں ہورہا،حکومت مہتاب کی لاش گھر واپس پہنچانے میں مدد فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں