کمالیہ میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)سماجی شخصیت رانا اسرار احمد خاں نے کہا ہے کہ کمالیہ میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے خواتین ،بچیوں اور کمالیہ کی عوام کوپاسپو رٹ بنوانے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ جانا پڑتا ہے۔ کمالیہ ایک بہت بڑا شہر ہے لیکن تحصیل ہونے کی وجہ سے یہاں پر اکثر سہولیات نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو اپنے بیشتر کاموں کیلئے ضلع ٹوبہ جانا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں