فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامعہ تعلیم القرآن قاسمیہ ڈجکوٹ میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مدارس کی رجسٹریشن کا بل پاس کرے ۔اس معاملے میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ،جمعیت علماء اسلام کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن اور دینی مدارس کی قیادت سے وعدہ کرچکے ہیں اور مدارس کی چاروں صوبوں میںرجسٹریشن پر ہر ممکن یقین دہانی کروائی گئی تھی، مگر اس میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔ آج کے اس اجتماع میں ہم حکومت سے پرز ور مطالبہ کرتے ہیں۔ صوبہ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں مدارس رجسٹر یشن بل فوری طور پر پاس کیا جائے۔26و یں آئینی ترمیم میں ہونیوالے مدارس رجسٹریشن بل پر صرف اسلام آباد میں رجسٹریشن ہو سکتی ہے۔




