جیکب بیتھل کی جگہ ٹام بینٹن انگلش سکواڈ میں شامل

لندن(سپورٹس نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے انجرڈ آل رائونڈر جیکب بیتھل کے متبادل کا اعلان کر دیا۔انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رانڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، جیکب بیتھل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، وہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔اب انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا ہے، دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹام بینٹن نے آخری مرتبہ 2020 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں