پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب نے تحصیل ہسپتال جڑانوالہ میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ طلب کرلی

جڑانوالہ (نامہ نگار)”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس” پیبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب نے سابق ادوار میں تعینات ہونیوالے ایم ایس سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہونیوالی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی، تفصیلا ت کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سال 2018سے 2024تک تعینات ہونیوالے ایم ایس اور ماتحت اوکانینٹ نے فراہم کردہ فنڈز مشینری آلات و دیگر سامان کی خرید و فروخت کے دوران مبینہ طور پر خوردبرد کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نادیہ ثاقب نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے پبیلک اوکانٹس کمیٹی پنجاب کو ہدایات جاری کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سال 2018سے سال 2024تک فراہم کئے جانیوالے بھاری فنڈز کا آڈٹ کیا جائے اور سابق ادوار میں تعینات ہونیوالے ایم ایس اور انکے ماتحت کام کرنیوالے اوکانٹیٹ کو اپنا اپنا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے ذرائع کے مطابق سابق ادوار میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ہونیوالے سابق ایم ایس نے فراہم کردہ فنڈز اور انکے استمعال بارے آڈٹ رپورٹ پیبلک اوکانٹس کمیٹی پنجاب کو جمع کروا دی ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق فنڈز کے استعمال میں مبینہ خوردبرد کے مرتکب پائے جانیوالے ایم ایس اور انکے ماتحت اوکانینٹ کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری فنڈز اور مشینری آلات و دیگر سامان کی خرید و فروخت میں مبینہ طور پر خوردبرد کے مرتکب پائے جانیوالے ایم ایس اور انکے ماتحت اکائونٹنٹ کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں