لائن فورمین منظور حسین خالق حقیقی سے جاملے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قومی ہینڈ بال ٹیم کے کوچ نصیر احمد کے چھوٹے بھائی ہینڈ بال ٹیم کے انٹرنیشنل کھلاڑی و فیسکو سب ڈویژن غلام محمد آباد کے لائن فورمین فرسٹ منظور حسین 48 سال کی عمر میں اچانک ہارٹ اٹیک کے سبب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم نے اپنے پیچھے بیوہ 2 بیٹے اور 2 بیٹاں سوگوار چھوڑی ہے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر 5 بجے نڑ والا روڈ چوھڑ ماجرا والے قبرستان میں ادا کی جائیگی ۔ اور وہی پر تدفین ہو گی ۔مرحوم انتہائی شریف طبع ، ملنسار ، متقی و پرہیز گار انسان تھے انٹرنیشنل کھلاڑی ہونے کے باوجود ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے ۔سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات خالد محمود اعظم آبادی قاری محمد اکرم عاصم حافظ عبد الرحمن عابد مولانا محمد احسان حافظ جہاں زیب ڈاکٹر محمد علی میاں ارشاد انجم ملک محمد صدیق رانا نصیر احمد مرزا محمد شعیب میاں محمد سلیم محمد عظیم ملک عطا الرحمن شیخ محمد ذیشان و دیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی بشری خطائوں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور لواحقین لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں