سردار بھگت سنگھ ملہی کی کمشنر مریم خان سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنرفیصل آبادمریم خان سے تحریک آزادی کے ہیرو سردار بھگت سنگھ کے بھانجے سردار حکومت سنگھ ملہی نے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ثاقب ورک بھی موجودتھے۔کمشنر نے سردار حکومت سنگھ ملہی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چک 105جڑانوالہ میں قائم بھگت سنگھ کی تاریخی حویلی کو جانے والی سٹرک کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیرومرت کرائی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے پبلک سکولوں میں پنجابی زبان کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے فیصل آباد میں پنجابی مشاعرہ کرانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ بھگت سنگھ کی حویلی کا دورہ بھی کریں گی۔کینیڈا میں مقیم بھگت سنگھ کے بھانجے نے بھرپورمہمان نوازی پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا تیسرا دورہ ہے یہاں آکر خوشی محسوس ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ سمیت دیگر ہیروز کی خدمات کو نئی نسل تک پہنچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں