پنجاب پولیس میں6ہزار بھرتیوں کے شیڈ ول کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس میں6ہزاربھرتیوںکے لئے شیڈول کوحتمی شکل دے دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق امیدو ا ر و ں کے فارمزکی سکروٹنی مکمل ہوگئی ، لاہورسمیت تمام ریجنزمیں کانسٹیبلان کی سیٹیں مختص کی گئیں ہیں ۔ لاہورریجن ں کیلئے 530 ، ملتان 539 ، بہاولپور ریجن 549 کانسٹیبلان،ڈی جی خان 622،فیصل آباد 632 اور سرگودھاریجن میں 642 کانسٹیبلان کی سیٹیں مختص کی گئیں ہیں ۔ بھرتی کیلئے 1لاکھ 30 ہزار سے زائد امیدو ا ر و ں کے فزیکل ٹیسٹ، دوڑ کیلئے تاریخیں مقرر کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق 17 سے 25فروری تک تمام اضلاع میں جسمانی پیمائش ودوڑکے ٹیسٹ ہونگے، ڈی آئی جیزکی سربراہی میں3رکنی بورڈزجسمانی ودوڑکے ٹیسٹ لیں گے۔ فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواران کو اگلے مہینے تحریری ٹیسٹ کے لئے طلب کیا جائے گا۔کانسٹیبلان کی بھرتی پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی معاونت کے لئے کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں