مکوآنہ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

مکو آنہ (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی زیر نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹرمیاں محمد سلیم نے مکوانہ میں دوسری بار تجاوزا ت کیخلاف اپریشن کاآغاز کرتے ہوئے بازاروں سے شٹر تھرے اور پھٹوں کو ہٹا دیا اس موقع پر انکروچمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل محمد سلیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق مکوانہ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاجر بھائیوں کو چاہیے کہ وہ ازخود تجاوزات ختم کر کے لوگوں کے پیدل چلنے پھرنے کے راستے کو کھول دے ورنہ ان کا سامان ضبط اور ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں