ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر’ پولیس خاموش تماشائی’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ شہباز پور، عیسیٰ نگری،امین پور،امین پور بنگلہ،چک نمبر30ج ب اور 32موڑ سمیت گردنواح میں بدنام زمانہ منشیات فروش دیدہ دلیری سے منشیات چرس افیون، ہیروئن کے علاوہ آئس فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے جبکہ پولیس روک تھام کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ علاقائی شہریوں گلزار ، شوکت،امین،محمد ندیم،حاجی انور،رمضان جٹ و دیگر نے کہا ساندل بار پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے فرضی کاروائیاں کرتے ہوئے افسران کو سب اچھا کی رپوٹ دیتے ہیں جس سے دھندہ کم ہونے کی بجائے عروج پکڑ رہا ہے۔ سی پی او،ایس ایس پی آپریشن ، ایس پی اقبال ٹائون سے موجودہ صورتحال پر نوٹس لینے ملزمان اور نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔



