فیصل آباد میں ڈاکوؤں،اغواء کاروں نے ”ات مچا دی”

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر ڈکیتی چوری اور راہزنی کی90وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا ۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ کے رہائشی ظہور کی جواں سالہ بیٹی(و) اور ساندل بار کے علاقہ33ج۔ب کے ریاض خالد محمود کی اہلیہ(و)کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اغواء کرلیا،جبکہ لاری اڈا کے بابرمہران سے32ہزار وفون،میاں ٹرسٹ ہسپتال کے باہر فضل الرحمن سے جھپٹا مار کر فون،کچہری بازار میں ذکاء اللہ سے3لاکھ ،پٹھان والا کے ابرار حسین سے60ہزار و فون،جھنگ روڈ پر عاطف مجید سے65ہزار و فون،جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ کے رقیب علی رضا سے5لاکھ،پنوں چوک میں نقاش سے40ہزار،غلام محمد آباد سب ڈویژن کے قریب واجد سے نقدی و فون چھین لیا گیا،رضا آباد میں اعظم کی دکان سے سامان،منیر آباد کے ندیم سے20ہزار و فون،ڈی گرائونڈ کے قریب عتیق الرحمن سے نقدی و فون،راجباہ روڈ پر حسن سے جھپٹا مارکر فون چھین لیا۔ڈھڈی والا میں ایف ڈبلیو ایم سی کے دو آہنی کنٹینرز چوری ہوگئے،مدینہ ٹائون خواجہ چوک کے قریب نعمان سے سوا چار لاکھ،دو ہزار درہم چھین لے،نشاط آباد کے قریب عائشہ یونس سے جھپٹا مار کر پرس،ملک پور کے عابد سے نقدی و فون،ٹھٹہ پل کے قریب شہر یار سے جھپٹا مار کر فون،200ر۔ب کے اللہ بخش سے نقدی و فون،ساحل ہسپتال بولیدی جھگی کے قریب عبدالرئوف سے نقدی و فون،نصیر آباد کے عدنان سے موٹرسائیکل،میاںچوک میں محمد حسین سے8ہزار وفون،سمندری روڈ پر نعیم سے جھپٹا مار کر فون،سید بلال کے قریب ارشد سے14ہزار وفون،اضافی آبادی ڈی ٹائپ کالونی کے شبیر کے گھر سے25تولے زیورات،سمن آباد محمد دین والی گلی سے ذیشان سے موٹرسائیکل،گلشن اقبال کالونی کے اویس سے 6ہزار و فون،رچنا ٹائون کے اشرف سے فون،214ر۔ب کے منٹھارحسین کا گھر لوٹ لیا،239ر۔ب کے رفیق سے 37ہزار و فون،78گ۔ب کے عباد علی سے12ہزار و فون،214ر۔ب کے ذیشان سے موٹرسائیکل79ج۔ب کے ماجد حسین سے25ہزار،275ج۔ب کے مختار کے ڈیرہ سے مویشی چوری،275ج۔ب کے مرتضیٰ خان سے2ہزار و فون چھین لیا گیا۔239گ۔ب ابو حنظلہ سے موٹرسائیکل،قبرستان کے اشفاق سے1ہزار و فون،63گ۔ب کے محسن سے11ہزار وفون،71گ۔ب کے جاوید کی حویلی سے مویشی،کبوتراں والا چوک کے قریب خورشید سے57ہزار و فون،150ر۔ب کے غلام رضا کے گھر سے مویشی چوری،909گ۔ب کے شہزاد سے20ہزار و فون،قصبہ تاندلیانوالہ کے کامران سے اڑھائی لاکھ،415گ۔ب کے شہباز کے گھر کا صفایا کردیا گیا،621گ۔ب کے فاروق کی دکان سے8لاکھ کا سامان چوری،467گ۔ب کے محسن علی سے23ہزار و فون چھین لیا دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں سول ہسپتال سے طیب،سیشن کورٹ سے عبدالوہاب،ضلع کچہری سے شاہد اقبال،گورنمنٹ کالج کارخانہ بازار سے ظہور،بھوآنہ بازار سے کاشف،لکڑ منڈی سے صابر حسن،گلفشاں کالونی کے امام،گلفشاں کالونی سے طیب،منصور روڈ سے احمد علی،سدھو پورہ سے اویس اشرف،منیر آباد سے ادیب،رضا آباد کے محمد عمر،عثمان آباد ریکس سٹی سے جہانزیب،ڈی گرائونڈ سے ندیم،خادم حسین،سوشل سکیورٹی ہسپتال سے لیاقت علی،میثاق المال سے احمد نواز،کینال روڈ سے نذیر،اسلامیہ کالج کے باہر سے محمد علی،386گ۔ب کے اسحق بابر،سرگودھا روڈ سے بنیامین،منصور آباد قبرستان سے حسنین،فتح آباد سے عبدالقیوم،ورکشاپ سٹاپ سے زاہد،225ر۔ب کے مبارک علی،علی کو سٹاپ سے وقاص،259ر۔ب کے شفیق،275ج۔ب کے عبداللہ،ابرار،میاں پارک سے ایاز احمد،ہوسٹل کالونی جڑانوالہ سے عثمان بے نظیر پارک سے نعیم،مدینہ قبرستان سے ظہیر عباس،77گ۔ب کے شعیب،97کے فیصل جاوید،396گ۔ب کے مختار حسین اور دیگر کی موٹرسائیکل و رکشے چور لے اُڑے۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں