کچہری میں مخالف کو قتل کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس حراست میں مخالف کو قتل اور اسکی والدہ کو زخمی کرنیوالے ملزم کا چھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شہباز کو پولیس اپنی حراست میں لیکر عدالت میں پیشی کیلئے آرہی تھی کہ اسی دوران مخالفین نے فائرنگ کرکے شہباز کو قتل جبکہ اسکی والدہ کو زخمی کر دیا تھا۔ کو توالی پولیس نے ملزمان احمد اور دیگران کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جس کے دوران ملزم احمد کو مرضی پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر عتیق شاہ نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے ملزم کو چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں