فلائی اوور کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میںمکمل کیا جائے

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے 47 پل فلائی اوور کا تعمیراتی کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ایچ اے حکام کو فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن کا کام بھی فورا شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فلائی اوور کی ملحقہ سڑکوں کے ساتھ گرین بیلٹس بنانے، خیام چوک سے قینچی موڑ اور دوسری جانب 49 ٹیل سے 47 پل تک دونوں سڑکوں کی دکانوں پر ایک سائز کے شیڈز اور بورڈ لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے دونوں شاہرات سے ہر قسم تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ کے مناسب اقدامات یقینی بنانے کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ اقدامات انہوں نے فلائی اوور کے جاری کام کے جائزہ اجلاس میں جاری کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹون کریشر ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور ٹریفک بلاک کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے زمہ دران کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی حکم دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں