سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور (بیوروچیف)سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کیخلاف متعلقہ اداروں نے کارروائیا ں مزید سخت کر دی ہیں۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اوراین سی سی آئی اے نے سائبر پٹرولنگ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بیرونِ ملک سے چلا ئے جانیوالے ایسے متعدد سوشل میڈیا اکائو نٹس بھی متحر ک پائے گئے ہیں جو اشتعال انگیزی اور نقصِ امن کا باعث بننے والا مواد پھیلا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے متعلقہ سوشل میڈیا اکائونٹس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے,اس کے علاوہ این سی سی آئی اے میں سائبر پٹرولنگ کے لیے خصوصی کانٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ آن لائن سرگرمیوں کی موثر نگرانی کی جا سکے۔متعلقہ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بغیر تصدیق کسی بھی فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز یا نفرت انگیز مواد کو آگے شیئر یا فارورڈ کرنا بھی قانونا جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں