پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اشفاق احمد چاچونے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلا ف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کا پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انتہاپسندانہ نظریات اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نوازکی قیادت میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں