اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر کی جانب سے تمام ان لینڈریونیوافسران کی ٹریننگ کروانیکافیصلہ کیا گیا ہے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس ڈیکلریشن تجزیہ، ایف ای ڈی بارے افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ ایف بی آرنیان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز ، ڈائریکٹر جنرلز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ جسکے مطابق سیلز ٹیکس آڈٹ اور اسکا نفاذ سمیت ریکوری ، پراسیکیوشن و دیگر قا نو نی معاملات بارے تجربہ دیا جائیگا۔ افسران کی تر بیت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ٹریننگ سیشن کروائے جائیں گے، تمام فیلڈ فارمیشنز میں دی جانے والیٹریننگ کے حوالے سے ہفتہ وار بنیادوں پر امتحان بھی لیا جائے گا۔اہلیت کے امتحان کے بعد قابل افسران کی لسٹیں آئی آر آپریشن ونگ کیساتھ شیئر کی جائیگی، امتحان میں تقریبا80فیصد نمبر حاصل کرنیوا لے افسران کواس تربیتی مشق سے مستثنیٰ قراردیاجائیگا۔




