MDواسا کی ہدایت پر پراگریس رپورٹ کا جائزہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر سمارٹ واسا پراجیکٹ کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جائیکا ایکسپرٹ ٹیم اور واسا فیصل آباد کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کے ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹیکنیکل اسسٹنٹس پروگرام کے تحت سمارٹ واسا پراجیکٹ کی ملٹی پل ایکٹویٹیز کاجائزہ لیا گیا جس میں واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پلانٹ پراجیکٹ کے ترجیحی علاقوں میں سمارٹ میٹر کی تنصیب، پانی کی ٹینکیوں پر آٹو میٹک تجزیاتی سسٹم سمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فوارہ چوک، مدینہ ٹان، گلستان کالونی میں قائم پانی کی ٹینکیوں پر سکیڈا سسٹم انسٹال کیا گیا ہے جس سے علاقہ میں فراہم کردہ پانی کی مقدار،استعمال اور ضرورت کے حوالے سے تجزیہ کیا جا سکے گا۔ اسی طرح واسا فیصل آباد کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، جی آئی ایس، موبلائزیشن اور ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو بھی کمپیوٹر سسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے جس سے محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عارف سریانی، ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ عمر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹرز ثمرین اشرف، شاہد پاشا، حسن مصطفی، حافظ معین احمد، تصور حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہدہ رحمان و دیگر بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں