ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر نگرانی جشن بہاراں کی تقریبات جوش و خروش سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی جشن بہاراں 2025کی تقریبات بھرپور جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سب کیمپس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بیل گاڑی دوڑ کا شاندار مقابلہ منعقد کیا گیا، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی۔بیل گاڑی دوڑ، جو دیہی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے، میں 200سے زائد بیلوں نے حصہ لیا ۔ فائنل دوڑ میں 8ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہزاروں شہریوں نے اس روایتی کھیل سے لطف اٹھایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پرنسپل ڈاکٹر ضیا الرحمن اور چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال بھی خصوصی طور پر موجود رہے۔مقابلے کے نتائج کے مطابق، بادل اور شہزادہ بیل کی جوڑی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں 20,000روپے انعام دیا گیا ۔ درویش بیل اور چمبا بیل کی جوڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور 15,000روپے کا انعام جیتا، جبکہ ہیرا بیل اور پوڈا بیل کی جوڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں 10,000روپے انعام دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں