وزیراعظم شہبا زشریف نے ملکی معیشت مستحکم کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن لالہ معین احمد شیخ نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی بہترین حکمت کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہو ئی ہے اور مہنگائی میں واضح کمی ہو رہی ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شر یف سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے بھی مزید ا قدامات کئے جائیں اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں