سلنڈر دھماکہ سے گھر میں آگ لگ گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر بھٹو کالونی میںگیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکہ سے گھر میں آگ لگ گئی،بھاری مالیت کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا،ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،بتایا جاتا ہے کہ بھٹو کالونی کے رہائشی ارشد کی اہلیہ نے کھانا تیار کرنے کیلئے گیس سلنڈر جلانے لگی تو گیس لیکج کے باعث کمرہ میں پڑی چیزوں کو آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں