ڈکیتی،چوری کی مزید81واردارتیں،پولیس خاموش تماشائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’آج پھر مزید81 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے،متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے،اوباش افراد نے سبزباغ دکھا کر دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ سعید کالونی کے رہائشی شہباز نے بتایا کہ اسکی16سالہ بیٹی(ن) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان جبکہ چک جھمرہ کے علاقہ293ر۔ب کی شہناز بی بی نے بتایا کہ اسکی 17سالہ بیٹی(م) کو اوباش ملزمان فاروق وغیرہ نے گھر سے بلا کر اغواء کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار جھپٹا گروہ نے سول ہسپتال کے باہر شعیب علی سے فون،سٹی ٹرمینل کے قریب غلام رسول سے پرس،باغ جناح کے قریب ہما حیات سے پرس،انارکلی بازار کے قریب احسن سے فون،الائیڈ ہسپتال کے باہر اسد سے فون،حاجی آباد کی حمیرہ انور سے فون،بولیدی جھگی کے حافظ محمد جنید سے فون،سٹی ایری جڑانوالہ کے خرم سے فون،123گ۔ب کے سانول ،266ر۔ب کے اختر علی سے فون،سمندری روڈ پر حامد سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا۔ڈرماں والی گلی کے تاجر علی حیدر کی دکان سے6لاکھ کا کپڑا چوری،فیض آباد کھجور والی گلی کے علی رضاکے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،رسول پورہ کے عبدالرئوف سے2ہزار و فون،ریور کالونی میں منظر مہدی کے گھر کا صفایا کردیا،مدینہ آباد کے الیاس سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،رضا آباد نمبر2کے قمر جاوید سے نقدی ،فون و طلائی انگوٹھی،ملوٹیانوالہ کے شہزاد سے موٹرسائیکل،رضا آباد کے یاسر محمود سے40ہزاروفون،رضا آباد گلی نمبر20کے قاسم علی سے10ہزار و فون چھین لیے،غوثیہ پارک کے عمران کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری،ریکس سٹی کے قریب خرم رضا سے نقدی و فون،چن ون روڈ پر محسن سے 10ہزار وفون،204چک روڈ پر طلحہ سے20ہزار و فون،حق باہو چوک میں نذیر احمد سے نقدی و فون،منصور آباد سروس روڈ پر یاسین سے نقدی و فون،188ر۔ب کے آصف سے45ہزار و فون،جھمرہ سٹی میں عثمان کا گھر لوٹ لیا،7ج۔ب کے قریب فارم حسین سے موٹرسائیکل،5ج۔ب کے قریب طارق سے نقدی و فون،چناب گارڈن کے قریب شان علی سے25ہزار و فون،سمندری روڈ پر حسن علی سے نقدی و فون،نثار کالونی کے اسرار احمد شاہ سے 60ہزار و فون چھین لیا۔269ر۔ب میںسمانوئیل مسیح کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات،قیمتی سامان چور لے اڑے،263ر۔ب کے عبدالطیف سے13ہزار و فون،262ر۔ب کے عقیل سے سوا دو لاکھ و فون،مختار ٹائون کے تنویر سے50ہزار و فون،گارڈ ن ٹائون کے طارق رمضان سے دو لاکھ روپے و فون،67ج۔ب کے عاصم سے 16ہزار و فون،69ج،۔ب کے نعمان سے 15ہزار و فون،282ج۔ب کے عدیل سے15ہزار وفون،66ج۔ب کے جہانزیب سے35ہزار و فون،طلائی انگوٹھی،86گ۔ب کے دلبر سے20ہزار و فون،محلہ شمس پورہ کے صدیق سے موٹرسائیکل،جڑانوالہ روڈ پر اویس سے8ہزار و فون،96گ۔ب کے شاہد محمود سے6ہزار و فون،63گ۔ب کے عابد سے نقدی و فون،62گ۔ب کے عدیل سے15ہزار و فون چھین لیے،363گ۔ب کے اورنگزیب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،414گ۔ب کے عمران سے2لاکھ،70ہزار و فون،471گ۔ب کے پرویز کے گھر کے تالے توڑ کر15لاکھ کے زیور اور قیمتی سامان چوری کرلیے گئے،بسم اللہ گارڈن کے غلام فرید سے 20ہزار و فون،469گ۔ب کے دانش مسیح کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔192گ۔ب کے علی اکبر کی حویلی سے بکرے۔375گ۔ب کے محمد علی سے20ہزار،629گ۔ب کے فیاض سے24ہزار،229ر۔ب کے شفیق کی حویلی سے بکرے،266ر۔ب کے شاہد سے35ہزار و فون،کھرڑیانوالہ روڈپر ایاز سے 6ہزار،150ر۔ب میں اعتراز الحسن کے ڈیرہ سے لاکھوں کی سولر پلیٹس چورلے اڑے،نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہے۔علاوہ ازیں الائیڈ موڑ کے عبداللہ امجد،سرکلر روڈ سے مظہر ،219ر۔ب کے عمران،یوسف آباد کے علی حسن،115ج۔ب کے منظور احمد،چناب گارڈن کے زید،بوہڑ چوک کے قریب یاسین،مچھلی فارم ستیانہ روڈ سے شاہ زیب،محمد پارک کے نعیم اللہ،39گ۔ب کے زبیر اسلم،مدثر عدیل،468گ۔ب کے عدنان،229ر۔ب کے عامر،194کے آصف کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں