SHOتھانہ روڈالہ روڈ نے منشیات فروش قابو کرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو حراست میں لیکر ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ضیاء الحق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ روڈالہ غازی حق نواز نے اے ایس آئی مدد حسین اور پولیس نفری کے ہمراہ بسلسلہ گشت ناجائز فروشاں سمندر پھاٹک کے قریب ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اسلم ولد انور ساکن 283گ ب کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ ستیانہ اور تھانہ جڑانوالہ میں 13مقدمات درج ہیں پکڑا جانیوالا منشیات فروش عادی مجرم ہے ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں