ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ماڈل بازار کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ماڈل بازاروں کا دورہ کیا، انکے ہمراہ سی او ایم سی مظفر بیگ و دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے ریلبازار،فرنیچر بازار، مندر روڈ، پیر بھٹہ بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانوں پر فلیکس بورڈ و دیگر امور کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے بازاروں کے تاجر نمائندگان سے ملاقات کی اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی، اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ وہ شہر کی بازاروں کی بہتری کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں