کمالیہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد دکانیں سیل

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر علی رضا نے کارروائی کرتے ہوئے صدر بازار میں تجاوزات کرنے پر متعدد دوکانوں کوسیل کردیا ۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے شروع اینٹی انکروچمنٹ مہم کے حوالے سے کمالیہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کے چلتے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کلیئر کرکے خوبصورت بنایا جارہاہے اور بازاروں میں تجاوزا ت کا صفایا کیا جارہا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ علی رضا کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں اور شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں